Wednesday 13 August 2014

صحت مند آنکھوں کیلئے 5 بہترین فوڈز-Healthy Eyes Tips

نیویارک : آنکھوں کو روح کی کھڑکیاں بھی کہا جاتا ہے جس کے دیکھ بھال کی خصوصی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی میں کمی آجاتی ہے، جو بینائی کی کمزوری اور کبھی کبھار تو اس سے محرومی کا باعث بن جاتی ہے۔
یاد رکھیں جب آنکھیں صحت مند ہوں گی تو ہمارا پورا جسم روشنی سے بھرا محسوس ہوگا، مگر جب وہ کمزور ہوں گی تو ہم خود کو اندھیرے میں محسوس کریں گے، تو اگر آپ ان کی حفاظت کرنا چاہے تو یہ اشیائے خوراک آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

گاجر

گاجریں بیٹا کروٹین (وٹامن اے) سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ایک طاقتور انٹی آکسائیڈنٹ ہے جس سے بنیائی میں عمر بڑھنے کے ساتھ آنے والی کمزوری اور موتیے کے خطرے کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پالک

پالک وٹامن سی، بیٹا کروٹین اور لیوٹین اور زیکسنٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ طبی سائنسی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہین کہ نیوٹریشن بنیائی میں کمزوری اور موتیے کی روک تھام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

مالٹے

مالٹے لیوٹین اور زیکسنٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ دونوں نیوٹریشن آنکھوں کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

انڈے

انڈے بھی لیوٹین اور زیکسنٹین کیساتھ ساتھ زنک سے بھی بھرپورٹ ہوتے ہیں، جس سے عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں میں آجانے والی کمزوری کے خطرے کو ٹالنے میں مدد ملتی ہے۔

مچھلی

مچھلیاں جیسے سالومن، سارڈین، ٹونا اور دیگر کو کھانے سے جسم کو اومیگا تھری فیٹس حاصل ہوتا ہے، جو بنیائی بہتر بنانے کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے، جبکہ اس سے آنکھیں خشک ہونے کے مرض سمیت پردہ چشم کے افعال میں بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment